نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں آج خصوصی شناخت نمبر آدھار کارڈ کو شہریت کارڈ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے انشل ورما نے وقفہ صفر میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں
پاسپورٹ اور ووٹر شناختی کارڈ کو ہی شہریت کارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹر شناختی کارڈ میں اس شخص کا نام اور پتہ ہی لکھا ہوتا ہے جبکہ آدھار کارڈ میں اس شخص کی بایومیٹرک تفصیل بھی درج ہوتی ہے۔